221

جی بی سے محبت نانا اور ماں سے ورثے میں ملی، بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا گلگت بلتستان کے عوا م سے تین نسلوں کا رشتہ ہے انہوںنے شاہی پولو گرائونڈ گلگت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس علاقے کی محبت مجھے اپنے نانا اور اپنی ماں سے ورثے میں ملی ہے مجھے اپنے اس ورثے پر فخر ہے اورآج میں اسی محبت کی تجدید کیلئے پہلی بار یہاں آیا ہوں اورمیں یہ وعدہ کرنے کیلئے حاضرہوا ہوں کہ گلگت بلتستان کے ساتھ جو رشتہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے جوڑا تھا وہ رشتہ شہید بینظیر بھٹو نے جاری رکھا وہ رشتہ صدر زرداری نے بھی نبھایا وہی رشتہ میں بھی نبھانے کا وعدہ کرتاہوں اور آپ سے محبت کا یہ سلسلہ ٹوٹنے نہیں دونگا انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اس پرچم کے سائے تلے پاکستان کی مضبوطی اوراستحصالی نظام سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا اور میری جدوجہد گلگت بلتستان کے عوام کی جدوجہد ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں