360

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے زیر اہتمام سہ روزہ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ آرٹ کمپیٹیشن 2018ء اختتام پذیر

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے زیر اہتمام سہ روزہ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ آرٹ کمپیٹیشن 2018ء میں آغا خان ہائر سیکنڈری سکول اور ایف سی پی ایس کے اسٹوڈنٹس چھاگئے اور آٹھ مختلف شعبوں میں پہلی پوزیشن کے انعامات اپنے نام کرلی۔ مقابلے میں چودہ مختلف سکولوں اور کالجوں کے 133طلباء وطالبات نے بیالوجی، کیمسٹری، ریاضی، فزکس، کمپیوٹر سائنس، خطاطی،آرٹ اور اسکیچ کے شعبوں میں مجموعی طور پر 52پراجیکٹ پیش کئے۔ احتتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم مہمان خصوصی تھے جبکہ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین اور معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی مہمان اعزاز تھے۔ انہوں نے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کی طرف سے دوسرے تعلیمی اداروں کو اپنی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا موقع دینے کے لئے پلیٹ فارم مہیاکرنے کی تعریف کی۔ جیوری کے فیصلے کے مطابق بیالوجی میں گورنمنٹ کالج چترال فرسٹ، آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال سیکنڈ اور گورنمنٹ گرلز کالج چترال نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ کیمسٹری میں ایف سی پی ایس ، آغا خان ہائیر سیکنڈری سکو ل کوراغ اور آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن پر اور فزکس میں ایف سی پی ایس فرسٹ ، آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال سیکنڈ اورایف سی پی ایس تھر ڈ پوزیشن پر رہے۔ ریاضی میں فرسٹ پوزیشن گورنمنٹ گرلز کالج ، سیکنڈ پوزیشن آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول اور تھرڈ پوزیشن ایف سی پی ایس اور آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ نے شئیر کرلی۔ اسی طرح کمپیوٹر سائنس میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال ،ایف سی پی ایس دروش اور گورنمنٹ کالج چترال نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور خطاطی میں گورنمنٹ کالجا چترال فرسٹ، النثار سی بی ایس گرم چشمہ سیکنڈ اور آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال تھرڈ انعام کے حقدار قرارپائے۔ آرٹ اور سیکچ میں پہلی پوزیشن آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال نے حاصل کی جبکہ ایف سی پی ایس دروش نے آر ٹ میں اور گورنمنٹ کالج چترال نے سیکچ میں سیکنڈ پوزیشن اور اے کیو خان سکول نے آرٹ میں اور ایف سی پی ایس چترال نے سیکچ میں تیسرے پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں