222

ملاکنڈ ڈویژن میں تعینات سپیشل پولیس فورس اہلکاروں کو مستقل کرنے کا فیصلہ

سوات (میڈیا ڈیسک ) ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع میں شورش کے دوران تعینات ہونے والے سپیشل پولیس فورس کے ہزاروں اہلکاروں کو صوبائی حکومت نے مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لئے کاغذی کارروائی بھی تیز کردی گئی ہے۔ سوات میں شورش کے دوران سپیشل پولیس فورس کے نام سے ایک پولیس فورس بنائی گئی تھی، جن کے لئے تعلیم اور عمر کی کوئی شرط نہیں تھی۔ ان اہلکاروں کو دس ہزار روپے فکس تنخواہ پر بھرتی کیا گیا تھا۔ بعد میں اے این پی کی حکومت میں ان کی تنخواہ بڑھا کر 15 ہزار روپے کردی گئی۔ ان 5885 اہلکاروں کو مختلف اوقات میں پاک فوج نے تربیت دی تھی جس کی وجہ سے یہ ریگولر پولیس یا ان سے بہتر کام کرتے ہیں۔ ان اہلکاروں نے ہائی کورٹ میں رٹ بھی کیا تھا جس میں ان اہلکاروں کو حق میں فیصلہ کیا گیا۔ اب صوبائی حکومت نے ان تمام5885 اہلکاروں کو مستقل کرنے اور ریگولر پولیس میں شامل کرنے کے لئے کام کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے اے آئی جی لیگل نے ایک چھٹی کے ذریعے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ان اہلکاروں کے ریگولرائز کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں