276

ہنزہ، گلیشئر سرکنے سے مصنوعی جھیل بننا شروع

ہنزہ ۔ہنزہ میں گلیشئر سرکنے سے نالے کا بہائو رک گیاجس کے باعث مصنوعی جھیل وجود میں آنا شروع ہوگئی۔
واٹر اینڈ پاور ہنزہ کے سب انجینئر منظور کےمطابق ہنزہ میں حسن آباد کےقریب گلیشئر پگھل کرسرکناشروع ہوگیا ہےاورسرکتےسرکتے پہاڑ سےٹکرا گیا۔گلیشیئر کے پہاڑ سےٹکرانے کےباعث نالےمیں پانی کابہائو رک گیا ہےاور مصنوعی جھیل وجود میں آنا شروع ہوگئی ہے۔جھیل کاپانی200میٹر تک پھیل گیاہے،سب انجینئر نے کہاکہ پانی کےبہائو کے رکنےسےبجلی کی پیداوار بھی متاثرہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں