323

جما عت اسلامی ضلع چترال کے لیے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

چترال(بیورورپورٹ) جما عت اسلامی ضلع چترال کے لیے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ۔ جما عت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد کی صدارت میں شوری کا اجلاس گزشتہ روز جماعت کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس میں انہوں نے اپنی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے شوری سے اس کی تو ثیق کردی۔جس کے مطا بق مغفرت شاہ،حیات اللہ خان۔مولانا جاوید حسین،قاضی سلامت اللہ۔قاری فدا احمداور قاضی اخلاق الدین نایبء امراء۔فضل ربی جان قیمء ضلع اور محمد اسد کامران نایب قیمء ضلع ہوں گے۔اس موقع پر تمام نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت کے دعوتی اور تنظیمی امور میں تیزی لانے کے لیے جماعت کے ذیلی تنظیمات کو مزید فعال بنا یا جاےء گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں