175

مسلم لیگ (ن)چترال کاہنگامی اجلاس،مسلم لیگ (ن) کے قائدین پر ہونے والے ظلم اور بربریت کا پرُ زور الفاظ میں مذمت

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کا ورکرز اجلاس زیر اہتمام مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن چترال ڈسٹرکٹ ٹاون ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس سے مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری صفت زرین ،مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ ،مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے سینئر نائب صدرزارعجم لال،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے سابق صدر سید احمد خان نے خطاب کیا۔اجلاس میں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین پر ہونے والے ظلم اور بربریت کا پرُ زور الفاظ میں مذمت کیا گیا۔اجلاس میں سارے ورکرزاس بات پہ متفق ہوئے کہ مرکزی قیادت کے ساتھ وفادار رہیں گے اور ساتھ ہی مرکزی اور صوبائی قیادت سے اپیل کی گئی کہ پارٹی کے بارے میں ضلعی قیادت اور دیرنہ کارکنوں سے مشاورت کیا جائے تاکہ بداعتمادی کی فضا پیدا نہ ہوجائے۔اجلاس میں2018کے الیکشن میں اسباب شکست کا جائزہ لینے کے لئے ایک اور عظیم الشان کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ زمہ داروں کا تعین کیا جاسکے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیااجلاس میں موجودہ حکومت کی طرف سے سابقہ حکومت کے منظور شدہ پراجیکٹ کو بند کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں