75

پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے،ایم این اے مولاناعبدالاکبرچترالی

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال)چترال جماعت اسلامی اور چترال کے عوام نے کشمیر ڈے کے موقع پر گذشتہ روز چیوپل سے ایک ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں عوام چترال شریک ہوئے ریلی نے گولدورچوک میں ایک جلسے کی شکل اختیار کی اس موقع پر مقررین نے ا پنے خطاب میں کہا کہ 5فروری کو ہم بھارت کے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور جبر استبدار کے خلاف آوازبلند کررہیے ہیں ۔اور دنیاکو یہ بتانا چاہتے کہ عالمی دنیا کشمیر میں ہونے والے مظالم کی طرف توجہ دے ۔چترال سے منتخب ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرار دادوں کی روشنی میں کشمیر ی عوام کے حق خوداراریت کے حصول تک انکی بھر پور سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری ہوگی۔اور کشمیر کی آزادی تک ہر سال 5فروری کو اس طرح چترال کے عوام بھرپور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے۔مقررین مز ید کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے ہماری حکمران کشمیرکا مسلہ عالمی سطح پر اٹھائیں کیونکہ کشمیر پاکستان کا شہ رک ہے خطے میں امن کا قیام کشمیر یوں کی آزادی سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کشمیر یوں کو کسی بھی صورت میں تنہانہیں چھوڑنا ناگریر ہے حکومت سفارتی محاز پر بھارتی ریاستی دشت گردی کوبے نقاب کرکے ملک کے حکمران واپوزیشن جماعتیں سیاسی وسماجی تنظیمں کشمیرکے مسئلے پر یک زبان ہوکر بھارت کو مضبوط اور دوٹوک پیغام دیں

Print Friendly, PDF & Email