237

ہیڈکواٹرچترال سکاؤٹس چترال میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین کے زیرصدرات کانفرنس کاانعقاد

چترال (پریس ریلیز)ہیڈکواٹرچترال سکاؤٹس چترال میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین کے زیرصدرات کانفرنس کاانعقادکیاگیا۔جس میں اہلسنٹ ،اسماعیلی اورکالاش کمیونٹی کے نامورعلماء،مذہبی رہنما اورکالاش نمائندوں نے شرکت کی۔اس کانفرنس کامقصدباہمی امن امان ،مدہبی ہم آہنگی اوررواداری کاقیام تھا۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے تمام مذہبی رہنماوں کے کردارکوسراہا۔اورامن امان کے سلسلے کومزیدبہتربنانے پرزوردیا۔آخرمیں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس معین الدین نے کانفرنس میں شریک تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔پروگرام میں شاہی خطیب مولاناخلق الزمان،ڈسٹرکٹ خطیب مولانافضل مولا،الوعظ سیدامیر شاہ ،الوعظ قاضی علی اکبر،انوربیگ اوردیگرنے اظہارکیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں