205

چترال شہر و مضافات میں شدید برفباری ہوئی ۔ برفباری سے چترال بھر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی

  1. چترال ( محکم الدین) بدھ اور جمعرات کی درمیانی شام سے شروع ہونے والی برفباری نے امسال کی تمام برفباری کی ریکارڈ توڑ دی ۔اور چترال شہر و مضافات میں شدید برفباری ہوئی ۔ برفباری سے چترال بھر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔ ایک طرف آمدورفت مکمل طور پر معطل رہی تودوسری طرف بجلی کی بریک ڈاؤن کی وجہ سےچترال اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ گولین ہائیڈل اور دیگر پرائیویٹ بجلی گھر ٹرانسمیشن لائینوں کی خرابی اور پول گرنے کی وجہ سے منقطع رہے ۔ دوسری طرف پشاور , اسلام آباد اور ملک کے دوسرے شہروں سے چترال آنے والے مسافر اور سیاح لواری ٹنل روڈ پر دو فٹ نئی برف پڑنے اور دیر سائڈ پر مینہ خوڑ کے قریب دو مقامات پر برف کے تودے گرنے سے محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ ارندو سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر شاد محمد نے ٹیلیفون پر ایکسپریس کو بتایا ۔ کہ وہ گذشتہ رات آٹھ بجے سے روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں ۔ اور تقریبا ڈیڑھ سو گاڑیوں کا قافلہ آگے جانے کے قابل ہے ۔ اور نہ واپس مڑنے کا کوئی امکان ہے ۔ جبکہ مسافروں میں خواتین , بچے بوڑھے بیمار ,سیاح اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال فیاض قریشی بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے میڈیا کے ذریعے حکومت سے اپیل کی ۔ کہ انہیں بچانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں ۔ ان کو فوری خوراک پہنچائی جائے ۔ اور مشینری لگا کر راستہ صاف کرکے ان کی جانیں بچائی جائیں۔ بصورت دیگر شدید سردی اور خوراک کی عدم دستیابی کی بنا پر جانیں ضائع ہونےکے خدشات ہیں ۔ ان کے مطابق تمام مسافروں نے رات گاڑیوں کے اندر انتہائی مشکل حالات میں گزاری ۔ اور بچے ناقابل برداشت سردی کی وجہ سے ساری رات روتے رہے ۔ اور اب جبکہ جمعرات کا نصف دن گزر چکا ہے۔ بچوں کیلئے خوراک دستیاب نہ ہو سکاہے ۔ برفباری سے جہاں لواری میں مسافر مشکلات کا شکار رہے وہاں چترال شہر بھی متاثر رہا ۔ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کے سبب دفاتر میں حاضری بہت ہی کم رہی ۔ اور بجلی کی بریک ڈاؤن کے باعث حاضر افراد بھی کوئی دفتری کام نہ نمٹاسکے۔ لوئر چترال کی تمام وادیوں میں شدید برفباری ہوئی ہے ۔ کالاش ویلی بمبوریت میں ساڑھے تین فٹ برف پڑی ہے ۔ جس پر سنو گالف (کریک گاڑ) کھیلنے والوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ کیونکہ یہ کھیل زیادہ برف میں کھیلا جاتا ہے۔ کاتی کلچر کے جنرل سیکرٹری اشفاق احمد ساگر نے ایکسپریس کو فون پر بتایا ۔ کہ کالاش ویلی بمبوریت کے دو گاؤں برون اور کراکال کا سنوگالف کھیلنے کا زبردست مقابلہ ہے ۔ اور برفباری کے دوران کھیل جاری ہے ۔ لیکن چترال کے دوسرے دیہات میں جہاں اس کھیل کا رواج نہیں ہے ۔لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اور لوگ آگ تاپ کر خوکوسردیسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں