195

چپاڑی سے تعلق رکھنے والی ایک اورہونہارطالبہ نے مبینہ طورپرخودکشی کرکے اپنی زندگی کاچراغ گل کردی

چترال(نامہ نگار)مستوج کے نواحی گاؤں چپاڑی سے تعلق رکھنے والی ایک اورہونہارطالبہ نے مبینہ طورپرخودکشی کرکے اپنی زندگی کاچراغ گل کردی۔تفصیلات کے مطابق چپاڑی کے رہائشی فاروق صوبیدارکی بیٹی مسماۃ سبرینہ نے دریائے یارخون میں چھلانگ لگاکرخودکشی کی ہے ۔وہ مقامی کالج میں ایف ایس سی کی طالبہ تھیں۔ذرائع کے مطابق وہ اپنی سکول میں انتہائی ذہین ہونہارطالبہ تھی اورہمیشہ فسٹ پوزیشن لیتی رہی ۔تاہم گذشتہ کسی امتحان میں نمبرکم آنے پروہ ڈپریشن کاشکارہوکرذہنی مریضہ بن گئی تھی۔اورہمیشہ کم نمبرآنے کاشکوہ کرتی رہتی تھی۔والدین نے اُن کی علاج اندرون ملک بہترین ہسپتالوں سے کروارہے تھے۔گذشتہ روزکہوژپل سے دریائے یارخون میں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کاخاتمہ کردیاہے ۔لاش کودیاسے نکال کرآبائی قبرستان میں سپرخاک کردیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں