56

پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے ارندو کے پسماندہ گاوں رام رام میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال (نامہ نگار)گزشتہ روز ارندو کے پسماندہ گاوں رام رام میں پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاوٹس کے ڈاکٹرز اور سول ڈاکٹروں نے 353 مریضوں کا معائینہ کیا اور مریضوں کو پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے فری ادویات بھی دیے گئے اور بچوں میں مٹھائی کے پیکٹ اور علاقے کے غریب اور مستحق افراد میں فری راشن پیکیج بھی تقسیم کیئےگئے۔پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کا ان پسماندہ علاقوں کے ساتھ اس قسم کی دلی ہمدردی پر عوام نے پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کیا اور پاک آرمی اور چترال سکاوٹس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

Print Friendly, PDF & Email