2020 ء تک گلگت بلتستان کے تمام 58 ہزار سرکاری ملازمین کا بیمہ کروایا جائے گا

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اگلے دو ماہ میں مزید اضلاع ‘ سب ڈویژن اور تحصیلوں کا قیام عمل میں لایاجائے گااور سال 2020 ء تک تمام 58 ہزار سرکاری ملازمین کا بیمہ کروایا جائے گا ۔ گھڑی باغ گلگت میں سیف الرحمان خان کی 16 ویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ شہید سیف الرحمان خان نے گلگت بلتستان میں امن کے قیام اور اتحادو اتفاق کے لئے جان کی قربانی دی ہے. انشاء اللہ اگلے سال جون تک گھروں میں گیس پہنچائیں گے۔ سالانہ 10 سکولوں کو ماڈل سکولوں کا درجہ دیا جارہا ہے ۔ صوبائی حکومت پالیسی انوسمنٹ پر کام کررہی ہے ۔ جس کے تحت کابینہ سے قانون منظور کیا جائے گا کہ تمام وزراء ‘ سیکریٹریز ‘ ڈائریکٹر ز اور اساتذہ کے بچے سرکاری سکولوں میں داخل کر وائے جائیں گے اس مقصد کے لئے کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی.

Print Friendly, PDF & Email