351

حکومت صحت کے شعبے کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو بلا امتیاز صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں/ ڈی جی پی ایچ ایس اے ڈاکٹرایوب روز 

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ ایس اے ڈاکٹر ایوب روز نے چترال میں محکمہ صحت کے اسٹاف کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ایک بہترین ادارہ ہے جو محکمہ کے انتظامی و جنرل کیڈر کے علاوہ نرسنگ ،پیرا میڈیکس اور صحت کے دیگر شعبوں میں اعلیٰ تربیت فراہم کر رہا ہے جس سے ہمارے محکمہ صحت میں کافی بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ہیلتھ کے تمام اسٹاف صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ان کو محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیگی ۔ طبی عملے کی اکثریت کو مریضوں کے ساتھ بلا تفریق حسن اخلاق،خندہ پیشانی اور خلوص کے ساتھ پیش آنے اور مریضوں کے جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں اور روحوں پر لگے زخموں کی بھی مرہم پٹی پر آمادہ کیا جا سکے کیونکہ انسانیت کے دکھ اور تکلیف کی حقیقت کو سمجھنے ،محسوس کرنے اور اس دکھ اور تکلیف کے ازالے کے لئے کردار ادا کریں ۔ خیبر پختونخوا حکومت صحت کے شعبے کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو بلا امتیاز صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس ورکشاپ کامقصدمحکمہ صحت سے وابستہ اسٹاف کے موثررابطہ کاری اوراخلاقیات کومزیدبہترکرناہے مریض کے ساتھ نرم رویے رکھنے سے آدھابیماری ٹھیک ہوجاتے ہیں ۔ ایک مریض کئی اْمیدیں لے کرہسپتال پہنچتے ہیں اْن کے اْونچے آوازاورغصے کودرگزرکرکے صبراورنرمی سے پیش آئے وہ زندگی بھرآپ کے ہمدردی کویاد رکھے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اپنے سینوں میں دھڑکنے والے دل،ضمیراوراحساسات کوجھنجھوڑ کریاددلاکرپوچھو کہ اس مقدس پیشے سے وابستگی کے وقت دکھی انسانیت کی خدمت کاجوعہداوروعدہ کیاتھا ۔ وہ پورا کررہے ہیں کہ نہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں مجبور، لاچار اور بے بس مریضوں کے جسمانی اور روحانی علاج کے حقیقی تقاضوں پر مبنی احساس اور شعور کو اجاگر کرنا آپ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی صوبہ بھر کے انتظامی، جنرل، نرسنگ، پیرامیڈکس اور دیگر کیڈرز کیلئے تربیتی کورسز کا اہتمام کرتا ہے جس سے محکمہ صحت کے تمام اسٹاف میں بہتری آجائے اورعوام کوفائد ہ ہوسکیں ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ ایس اے ڈاکٹر ایوب روز نے تربیتی ورکشاپ میں کہاکہ پی ایچ ایس اے نیٹ ورک اور اس ادارے کی پوری ٹیم نہایت جانفشانی کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ چترال کے محکمہ صحت کو رول ماڈل بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایس اے کے مذکورہ تربیتی کورسز کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے جو کہ اس ادارے کی اہمیت وافادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود اورڈی ایچ اوڈاکٹرحیدرالملک کی خصوصی مطالبے پرچترال میں نرسنگ کالج ، پبلک ہیلتھ سکول اورجدیدٹریننگ ہال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ اسٹاف کوپی سی ون بنانے کی ہدایت کی تاکہ چترال کی بیٹایاں پشاور،ابیٹ آبادجانے کے بجائے اپنی گھرکی دہلیز میں ٹریننگ حاصل کرسکیں ۔ ڈی جی پی ایچ ایس اے نے ڈی ایچ ڈی سی چترال میں جونئیرکلرک دیگرخالی آسامیوں کوپرکرنے کی بھی یقین دہانی کی ۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرپی ایچ ایس اے خیبرپختونخوا ڈاکٹراکرم اللہ صافی،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاداحمد،پروگرام سہولت کارسابق ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیسرافسرعلی اورشاکرالدین نے خطاب کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں