195

جےیوآئی یوتھ ضلع چترال کے زیر قیادت چترال کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی ردعمل میں احتجاجی ریلی اور جلسے کا انعقاد

چترال(نامہ نگار)جے آئی یوتھ ضلع چترال کی طرف سے چترال میں چترال کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی ردعمل میں حکومت کے خلاف احتجاجیریلی نکالی گئی جوکہ جامع مسجد شاہی بازار سے شروع ہوکر پی آئی اے چوک میں ایک احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چترال کے سرکاری ہسپتالوں کو نجکاری کرنے کے فیصلہ کی خبر گردش کر رہی ہے. جوکہ چترال کے عوام کو ہرگز قبول نہیں انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کش فیصلوں سے باز رہے.اورغریبوں کو مزید شکنجے میں کسنے والی پالیسی کےبجائےغریب عوام کو مراعات دئیے جائیں..سستی صحت کی سہولت مہیا کئے جائیں.اُنہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر عوام کودستیاب وسائل اورسہولیات سےمحروم کررہا ہے.انہوں نےحکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اپنے اس فیصلے پر قائم رہی اور زور زبردستی سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کرنے کی کوشش کی تو وہ اس کے ردعمل میں جلد ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل ایسویسی ایشن کے ساتھ ساتھ چترال کے عوام کے ساتھ مل کر اس کی بھرپور مخالفت اور مزاحمت کی تحریک چلائیں گے.جلسے سےامیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد،صدر جے آئی یوتھ چترال وجیہہ الدین،قاضی سلامت اللہ،وی سی ناظم نوید احمد ودیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں