208

ڈاکٹر فیض الملک جیلانی کوعارضی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض الملک جیلانی کوعارضی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جوکہ گزشتہ دسمبر میں ڈاکٹر رحمن افریدی کے تبادلے کے بعد سے خالی چلی آرہی ہے اور درمیاں ایک ماہ کے لئے اس کا عارضی چارج ڈاکٹر اسرار اللہ کو دیا گیا تھا جوکہ گزشتہ مارچ میں ریٹائرہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر فیض الملک تاحکم ثانی بونی اور چترال میں واقع دونوں ہسپتالوں کی نگرانی کے فرائض انجام دیتے رہیں گے جبکہ اس سے قبل وہ مستقبل بنیادوں پر اس ہسپتال کے ایم ایس رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں