505

پاکستان کے دینی مدارس میں امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں الصفہ ٹیلنٹ ایوارڈ کے تحت نقد انعامات تقسیم

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) پاکستان کے دینی مدارس میں امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں الصفہ ٹیلنٹ ایوارڈ کے تحت نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ جبکہ صدارت مشہور عالم دین مولانا عبد الحکیم نے کی۔ نقد انعامات میں پہلے نمبر پر آنے والے داروالعلوم کراچی کے مولانا امین اللہ چترالی کو ایک لاکھ روپے دوسرے نمبر پر مولانا امتیاز الدین سکنہ دروش کو چالیس ہزار روپے تیسرے نمبر پر مولانا رشید احمد اور مولانا عبد الرحمن کو تیس ہزار روپے جبکہ قاری ضیاء الدیں جو کہ عالمی مقابلہ حسن قرات میں پہلے نمبر پر آیا تھا جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ انعام اللہ میمن کی طرف سے خصوصی انعام مبلغ پچیس ہزار رپے نقد دئے گئے۔نقد انعامات مولانا عبد الحکیم نے تقسیم کی۔اس موقع پر مقرریں ممبرصوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمن، مولانا عبد الشکور،قاری جمشید احمد،مولانا محمد شفیع،ضلعی امیرمولانا عبد الرحمن،ضلعی جنرل سیکرٹی حافظ انعام میمن نے خطاب کیا۔مقرریں نے کہا کہ برصغیر میں دینی مدارس کا قیام 1866سے شروع ہوا۔جو ہر دور میں سر اُٹھانے والے فتنوں کا ڈھٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ہر سال ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام دینی مدارس سے فارع التحصیل ہو کر معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مظبوط قلعے ہیں۔ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے ان مدارس کا اہم کردارہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرخان نے کہاکہ علماء کی مجالس میں بیٹھنے والوں کے دلوں میں خوفِ خداپیدا ہوتی ہے، علماء معاشرے میں بہترین سلوک کے حق دار ہیں،عوام النّاس کا یہ فرض ہے کہ علماء کی علمی اور دینی خدمات کے پیشِ نظر ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں، ان کی تعظیم، اطاعت کے ساتھان سے عاجزی و انکساری کے ساتھ پیش آئیں۔ ان کے آرام اور دیگر ضروریات کا خیال رکھیں۔ ان کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنے علم کی پیاس بجھائیں۔انہوں نے علومِ شرعیہ کی ترویج و اشاعت اور تبلیغ کی بھاری ذمہ داری علماء کے کاندھوں پر ہے علماء کے ساتھ بیٹھنابھی ثبوب ہے۔مقرریں نے ملک بھر میں تعلیم حاصل کرنے والے دینی مدارس کے اول دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والے چترالی طلبہ،طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے الصفہ ٹیلنٹ ایوارڈ پر مولانا عبد الحکیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں