479

ضلع کونسل کے اجلاس کے موقع پر لوکل کونسل بورڈ کے سابق سیکرٹری الحاج رحمت غازی نے ارکان کونسل کے اعزاز میں اپنے گھر واقع چرون میں ظہرانہ دیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر ز بونی میں ضلع کونسل کے اجلاس کے موقع پر لوکل کونسل بورڈ کے سابق سیکرٹری اور ضلع کونسل کے رکن الحاج رحمت غازی نے ارکان کونسل کے اعزاز میں اپنے گھر واقع چرون میں ظہرانہ دیا جس میں ضلع ناظم مغفرت شاہ، نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور، تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف، ڈی سی اپر چترال شاہ سعود، اے ڈی سی محمد عرفان الدین ، ارکان کونسل کے علاوہ علاقے کے معززیں نے شرکت کی۔ اس موقع پرضلع ناظم اور ڈی سی اپر چترال نے الحاج رحمت غازی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اراکین کونسل کے اعزاز میں اس نوعیت کا ظہرانہ دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں