367

یوکوم یارخون پل سے لوڈمزدہ گرزنے کے دوران سنٹرکاحصہ ٹوٹ کرنیچے گرا،ڈرائیورنورخان زخمی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)اپرچترال یوکوم یارخون پل ٹوٹنے سے تقربیا10ہزارآبادی کاراستہ بلاک ہواہے۔جس سے مقامی لوگوںکوشدیدمشکلات کاسامناہے۔ذرائع کے مطابق دریائے یارخون کے اوپرکئی دیہات پھشک،میراگرام نمبر2،پردان ،دیوسیر،وسم اوردیگرکئی دیہات کومین روڈسے ملانے والاسپنشن پل مزدہ لوڈلے کرگرزنے کے روران سنٹرکابڑاحصہ ٹوٹ کرنیچے گراجس سے مزدہ نمبرAG-4520کوشدیدنقصان پہنچاجبکہ ڈرائیورنورخان ساکن چرون زخمی ہوا۔مقامی کونسلرسیدقاسم شاہ ،سماجی کارکن بابرالدین ،ممبرڈسٹرکٹ کونسل رحمت ولی ،کسان کونسلررحمت خان،عاشق حسین اوردیگرنے میڈیاکوبتایاکہ یہ رابطے کاواحدپل جوچترال مین روڈسے 10ہزارآبادی کولنک کرتاہے ۔اب یہ پل ٹوٹ جانے سے لوگ انتہائی مشکلات کاشکارہیں جبکہ سکول وکالج کے طلباءبھی اپنے تعلیمی اداروں تک پہنچنے سے محروم ہیں ۔انہوںنے کہاکہ فوری طورپرپل کی بحالی نہیں کی گئی تو10ہزارکے آبادی کوخوراک کی قلت کاسامناہوسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ پل کی خستہ حالی کے سلسلے میں باربارمتعلقہ ادارے اورمنتخب نمائندوں کے نوٹس میں لایاگیالیکن اس پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔اورآج یہ دن دیکھناپڑا۔انہوںنے حکومت سے فوری طورپرمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فی الحال پیدل راستہ بھی لوگوں کودسیتاب نہیں ہے اس لئے لوگ بہت پریشان ہیں پیدل کاراستہ بحال کیاجائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں