195

ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ واپڈ اکے اعلیٰ حکام سے بار بار رابطے کرنے پر واپڈا کے ممبر پاﺅر چترال پہنچ چکے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ واپڈ اکے اعلیٰ حکام سے بار بار رابطے کرنے پر واپڈا کے ممبر پاﺅر چترال پہنچ چکے ہیں جس نے منگل کے روز گولین کے مقام پر واپڈا کے پاﺅر ہاﺅس کے پاﺅر چینل کو لاحق ہونے والی نقصانات کا جائزہ لے لیا ہے جبکہ بدھ کے روز مزید جائزہ لینے کے بعد پاﺅر چینل کے انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاﺅر ہاﺅس کو پہنچنے والی نقصان کے علاوہ حالیہ سیلاب کے نتیجے میںچترال شہر سمیت مختلف علاقوں کو آب رسانی منقطع ہوکر رہ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں