195

وفاق میں تحقیقات کےنام پرشورمچانےوالےادارےگلگت بلتستان میں کرپشن کرنےوالوں کےساتھ مکمل تعاون کررہےہیں.سعدیہ دانش

گلگت- پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نےکہاکہ گلگت بلتستان کےسرکاری اداروں میں کرپشن عروج پرپہنچ گئی وفاق میں تحقیقات کےنام پرشورمچانےوالےادارےگلگت بلتستان میں کرپشن کرنےوالوں کےساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں مسلم لیگ ن کے دورمیں اکثرمحکموں میں چند آفیسران کابراجمان رہنااس بات کا واضح ثبوت ہےکی سرکاری ادارےکرپشن سےلت پت اورمفلوج بن چکےہیں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کواس بات کاادراک ہونےکےباوجودحفیظ الرحمن کےاوپرنرم ہاتھ ہےجسے واضح طور پرظاہرہوتاہےکہ حفیظ نےعمران نیازی کے ساتھ سیاسی معملات طےکردے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی کسی بھی غلط پالیسی کے خلاف کوئی احتجاح نہیں ہوگی تحقیقاتی،صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت ہاتھ گلگت بلتستان کے سرکاری اداروں میں کرپشن کےفروغ کاایجنڈہ ہےجس کوحفیظ بہترانداز میں چلا رہےہیں لیکن پیپلز پارٹی اس ظلم پرکبھی خاموش نہیں رہےگی اوربھرپور احتجاجی جلسےکرے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں