199

حکومت صوبے بھرکے ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے/ڈی جی خیبرپختونخواڈاکٹرارشدخان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)حکومت صوبے بھرکے ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ سرکاری شعبے کے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہسپتالوں میں خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گاان خیالات کااظہارڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹرمحمد ارشد خان نے آرایچ سی کوغذی ،ٹی ایچ کیوہسپتال بونی اوردیگرہسپتالوں کے تفصیلی دورے کے بعدکیا۔انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں موجود سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجے کے بارے دریافت کیا مریضوں کے جواب پرانہوں نے اظہار اطمینان کیا ۔ حکومت کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں مفت ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے شعبہ ایمرجنسی سمیت ہسپتالوں کے تمام شعبہ جات مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے مکمل طور پر فعال بنایاجائے گا اس سلسلے میںکسی شہری کو کوئی شکایت نہیں ملے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کومکمل احترام کے ساتھ علاج معالجے کی سہولت میسر ہوناچاہیے۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شہزادہ فیض الملک کی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبہ میں ترقی کیے بغیر کوئی بھی ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر پاتا جبکہ علاج تک رسائی کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے۔محکمہ صحت کا فرض ہے کے صحت کے شعبے پر توجہ دے کر عام آدمی کی رسائی ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ہسپتالوںمیں سب سے اہم مریضوں کوصاف ستھراماحول فراہم کرناہے جہاں گندگی سے انفیکشن نہ پھیل سکے اورمریض جلدصحتیاب ہوجائے۔اس موقع پرآغاخان ہسپتال بونی (بی ایم سی)کادورہ کیاجہان جدیدآلات ،صفائی کے نظام اور دیگرسہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال جیسے پسماندہ ضلعے سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں صحت کے حوالے سے کام کررہے ہیں جوقابل تحسین ہیں ۔انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے میںکام کرنے والے تمام سرکاری اورغیرسرکاری ادارے اپنے فرض منصبی احسان طریقے سے نبھائیں گے تووہ وقت دور نہیں جب صحت کی روشنی ہر گھر پھیلے گی۔ڈی جی ہیلتھ کے پی کے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مستوج کادورہ کیا۔جہان آغا خان ہیلتھ سروس کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی ہسپتال کاتفصیلی جائزہ لیا۔اورکہاکہ اس پسماندہ اور دورافتادہ علاقے میں عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر معیاری ہیلتھ کیر کی سہولیات کی فراہمی ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوںنے چترال میں کوالٹی ہیلتھ کیر میں آغا خان ہیلتھ سروس کی خدمات کو بھی سراہا۔بعدمیںمنسٹرہیلتھ خیبرپختونخواڈاکٹرہشام کی خصوصی ہدایت پرڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹرارشدخان نے دنیاکے بلندترین مقام شندورپرپولوفیسٹول میں ہیلتھ کیمپ کادورہ کیااورہیلتھ انتظامیہ کی کوششوںکوسراہا۔خیبرپختونخوا کی تاریخ میں کسی بھی ڈی جی کایہ پہلادورہ ہے عوام اورہیلتھ اسٹاف نے بھی ڈی جی ہیلتھ کی اس عزم اورجذبہ کی تعریف کی اوراس کوباعث اطمینان قراردیا۔
اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ خیبرپختونخواڈاکٹر عمران،ڈپٹی ڈائریکٹرمینجمنٹ ڈاکٹرقاسم،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹرحیدرالملک ،ای پی آئی کواڈینٹرچترال ڈاکٹرفیاض رومی،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاداحمد اوردیگرموجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں