252

گولین گول کی سڑکوں کوعارضی طورپربحال کرکے بجلی کی فراہمی شروع کیاجائے گا/ممبرانرجی اینڈپاور

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ممبرانرجی اینڈپاور ودیگرمتعلقہ حکام نے اتوارکے روزگولین پاورہاو س کادورہ کیا ۔اس موقع پرضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ اورعلاقے کے عمائدین سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گولین گول کی سڑکوں کو عارضی طور پر بحال کرکے وئیر سائیڈ پر بھاری مشینریوں کو پہنچانے کے بعد جلد ہی ملبے کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے ، اور ساتھ ساتھ سڑکوں اور پلوں کی مستقل طور پر تسلی بخش مرمت کا کام بھی جاری ہوگا۔ اور متاثرہ ٹرانسمشن لائن دوبارہ بچھائی جائے گی۔ اس موقع پرضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے عمائدین اورسیلاب زدگان کی طرف سے ممبرپاراینڈانرجی ودیگرحکامہ سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چترال ٹاون اورنواحی کئی دیہات آبنوشی اورآبپاشی پائب لائن گولین سیلاب کی وجہ سے مکمل تباہ ہوچکے ہیں متبادل پانی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اس گاو¿ں کے مکین کربلاکی کیفیت سے دوچارہیں ہرذی روح پانی کی بوندکوترستے ہیں اگرمحکمہ واپڈا سڑکوں کی بحالی میں پیش قدمی کریں تویہ لوگ اپنے واٹرسپلائیز بھی بحال کریں اس وقت کئی علاقے مشکلات سے دوچارہیں۔ا س موقع پرویلج کونسل کوغذی کے ناظم خورشید حسین مغل ایڈووکیٹ اور نائب ناظم اعجاز احمد نے ممبرپاراینڈانرجی نے فنڈ کے حوالے سے ان افسران کو آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ متاثرین کوغذی کے لئے سی۔بی۔ایم فنڈ دیڑھ کروڑ روپے سے منظور شدہ پراجیکٹ (جسکی لاگت ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے ہے )واٹر سپلائی جو کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو حوالہ کردیا گیا ہے اور PC1 بھی تیار ہے اور تاحال اس پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہوا ہے۔ جس پر ممبر واٹر اور ممبر پاور نے وعدہ کیا کہ اس پراجیکٹ پر بھی جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ساتھ درجہ چہارم کی ملازمتوں کو متاثرین گولین گول پراجیکٹ کو دینے کے وعدے بھی کئے گئے۔ اس موقع پرعجاز احمد نائب ناظم، مفتی مطیع الرحمان ناظم وی سی گولین اور دیگر سیاسی و سماجی نمائندوں ودیگرموجودتھے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں