180

ریشن اور گرین لشٹ میں شدید آبی بحران، عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگیں

اپر چترال کے تاریخی گاؤں ریشن اور ملحقہ گرین لشٹ میں شدید آبی بحران کی وجہ سے عوام پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگیں۔ موسم گرم میں جہاں ریشن گول میں شدید طغیانی اور سیلاب آرہے ہیں جس کے باعث یہاں پینے اور آبپاشی کے لئے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ عوام ریشن و گرین لشٹ نے دھمکی دی ہے کہ اگر جلد ازجلد علاقے میں اس شدید آبی بحران پر قابوپانے کے لئے حکومت کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھائی تو مرد و خواتین مل کر سڑکوں میں آنے پر مجبور ہونگے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری حکومت وقت پر عاید ہوگی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے علاقے میں ایک کروڑ روپے کا پراجیکٹ لاؤنج کیا تھا مگر ادارے اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے وہ منصوبہ بھی ناقص رہا جس کے باعث اب علاقے میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اس میگاکرپشن کا نوٹس لے کر انکوائری کروائے تاکہ علاقے کے لوگوں کا یہ گھمبیر مسئلہ حل ہوسکیں۔ بصورت دیگر عوام مین چترال شندور روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں