188

محکمہ تعلیم چترال میں منیجمنٹ کیڈر میں بڑے پیمانے پر پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر،ڈی ڈی ای اوغزالہ انجم کوڈی ای اواپرچترال اضافی چارچ کے ساتھ تعیناتی

چترال (بےورورپورٹ) محکمہ تعلیم چترال میں منیجمنٹ کیڈر میں بڑے پیمانے پر پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر کے نتیجے میں صوبائی ڈایرکٹوریٹ میں تعینات ڈپٹی ڈائرکٹر محمود غزنوی (گریڈ 18)کو ڈپٹی ڈی ای او مر دانہ اپرچترال اور اپنی پے اینڈ اسکیل میں ڈی ای او (مردانہ ) اپر چترال کی اضافی چارچ ، ڈپٹی ڈی ای او زنانہ چترال غزالہ انجم (گریڈ 18) کو ڈپٹی ڈی ای او زنانہ اپرچترال اور اپنی پے اینڈ اسکیل میں ڈی ای او (زنانہ ) اپر چترال کی اضافی چارچ کے ساتھ تعیناتی کر دی گئی ہے۔ اسی طرح شانگلہ ضلع میں ڈی ڈی او مہرالنساءکو ڈی ڈی ای او زنانہ چترال، مفتاح الدین اسسٹنٹ ڈائرکٹر کو صوبائی ڈایرکٹوریٹ سے تبدیل کرکے حافظ نوراللہ کی جگہ ڈی ڈی ای او مر دانہ چترال تعینات کیا گیا جبکہ حافظ نوراللہ گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے پرنسپل ہوں گے۔ اسی آفس آرڈر کے تحت ایس ڈی ای او تور کہومو ڑکھو مسرت جمال (گریڈ 17) کو ایس ڈی ای او چترال، ایس ڈی ای او شرینگل عارفہ بی بی (گریڈ 17) کو ایس ڈی ای او موڑکھو، اور اے ڈی او ذبےدہ خانم (گرےڈ 16) اپنی پے اینڈ اسکیل میں ایس ڈی ای او زنانہ دروش مقرر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں