186

شیشی کوہ تیز بارش کی وجہ سے سیلاب،پانی چائینز کیمپ میں داخل،دروش پولیس بحالی کے کاموں میں مصروف

چترال /گذشتہ رات شیشی کوہ کے مقام میں تیز بارش کی وجہ سے شیشی کو ہ دریا میں طغیانی کی وجہ سے پانی کشش ٹنل زیرو کے مقام پر لاوی پراجیکٹ میں کام کرنے والےچائینز کیمپ میں داخل ہو گئی۔کیمپ میں موجود چائنیز اور پولیس اہلکار وں نے محفوظ مقام پرپناہ لیا۔ سیلاب کے وجہ سے کیمپ میں موجود املاک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔دروش پولیس نے علاقہ میں بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔سیلاب کی وجہ سے دروش سے مڈک لشٹ کشنڈیل بیرگا نثار کے مقام پر بند ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں