244

پشتون قوم کا متحد ہونا بہت ضروری ہے۔زبیر خان

پشاور(نمائندہ عدنان ظفر) پشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم کارکن زبیر خان نے کہا کہ پشتون قوم کا متحد ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ قوم کے متحد ہونے سے مسائل حل ہو سکتے ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ ملک کی ترقی کا زریعہ ملک کے اندر امن و امان ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے قبائلی عوام اور خاص کر پشتون عوام کا قتل عام جاری ہے جس پر ریاست پاکستان خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے پشتون قوم کے ساتھ جو نا انصافی ہو رہی ہے ریاست پاکستان کے منہ پر سوالیہ نشان ہے پشتون تحفظ موومنٹ کا مقصد قبائلی عوام اور پشتون عوام کے حق کیلئے لڑنا ہے کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے پاکستان پر جتنا پنجابی، بلوچی، سندھی کا حق ہے اتنا حق پشتون قوم کا بھی ہے جب وطن عزیز پر کوئی جنگ مسلط ہوئی ہے تو سب سے پہلے افواج پاکستان کا ساتھ پشتون قوم نے دیا ہے تو پھر پشتون قوم کے ساتھ ریاست پاکستان کا ظلم کیوں پشتون قوم کی گرفتاری کیوں پشتون قوم کا قتل عام کیوں انہوں نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان اور افواج پاکستان سے مطالبہ ہے کہ پشتون قوم پر جاری مظالم بند کرے اور پشتون قوم کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں