200

بونی اپر چترال میں کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں ریلی۔

بونی (ذکرمحمدزخمی)وزیر اعظم پاکستان کے طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کے اعلان کے بعد آج اپر چترال بونی میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مکرم خان، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر محمود عزنو،پرنسپل گوارنمنٹ ہائی سکول بونی صاحب الرحمٰن، ایجوکشن سٹاف با،زار یونین بونی وَ دیگر شریک رہے۔سکول کے بچے کشمیر کے جنڈے اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد اور ظالم مودی سرکار مردہ باد کے نعرہ لگاتے ہوئے بونی بازار سے گزری۔ چوک بونی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود،پرنسپل صاحب الرحمٰن، اور ضلعی مہتمیم تعلیم محمود غزنوی نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جبر و بربریت کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اور عالمی دنیا سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مسلے پر توجہ دیں جہاں انسانیت سوز مظالم عالمی انسانیت کے لیے چیلینج ہے۔یہ مسلہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ یہ مسلہ انسانیت کا ہے اس لیے عالمی دنیا کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ بعد میں کشمیریوں کے حق میں دعائیہ کلمات کے ساتھ ریلی اختیتام پذیر ہو ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں