203

پاکستان کے تحفظ کیلئے 1965 کے شہدا کی طرح سینہ سپر ہو جائیں . مولانا نور ولی شاہ

چترال ( محکم الدین ) چترال کے ممتاز عالم دین نور ولی شاہ نے کہا ہے . کہ بھارت جیسے بزدل دشمن کیلئے پاکستان کے مرحوم صدر محمد ایوب خان کا جذبہ اور ولولہ چاہئے . اس لئے موجودہ حکمرانوں کو چاہئیے . کہ صدر ایوب خان کی 6ستمبر 1965 کی تقریر خود بھی سنیں اور عوام کو سنائیں . تاکہ مادر وطن کیلئےلو گوں کے جوش و جذبے کو مزید تقویت مل سکے . اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی . کہ وہ اللہ اور رسول پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے شہدا 6 ستمبر کے حقوق ادا کر یں . کیونکہ جس جذبے اور شوق سے ان شہدا نے اپنی جانیں قربان کیں . اس کی مثال نہیں ملتی . انہوں نے کہا . کہ آج قوم مختلف مسائل کی شکل میں جو عذاب سہہ رہی ہے . اس سے چھٹکارہ تب ہی ممکن ہے .جب حضرت عمر فاروق کا جیسا نظام ملک میں رائج کیا جائے . اور ملک کے چاروں صوبوں کے لوگ صوبہ پرستی اور نسلی نعروں کو دفن کرکے ایک جھنڈے کے نیچے جمع ہو جائیں . اور مملکت پاکستان کے تحفظ کیلئے 1965 کے شہدا کی طرح سینہ سپر ہو جائیں . مولانا نور ولی شاہ نے حکومت سے اپیل کی .کہ مرحوم صدر ایوب خان کی6 ستمبر کی تقریر کو نشر کرکے پوری قوم کو سنایا جائے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں