بونی تورکہوبوزند روڈکے لئے ساٹھ ملین روپے ریلیزکرنے کی منظوری دی گئی ہے /ایم این اے مولاناعبدالاکبرچترالی

چترال(نامہ نگار)ممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے کہاہے کہ بونی تورکہوبوزند روڈکے لئے ساٹھ ملین روپے ریلیزکرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔انہوں نے اخباری بیان دیتے ہوئے کہاکہ منسٹری آف پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈریفارمزنے ان کی کوششوں سے پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے لئے فنانس ڈویژن کوایک مراسلے میں چھ کروڑروپے خیبرپختونخواحکومت کوریلیزکرنے کی ہدایت کی ہے ۔جس سے توکہوروڈ کے جولائی سے ستمبر2019تک کے بقایاجات کی ادائیگی ہوگی

Print Friendly, PDF & Email