200

دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کا لج کے متعلق چیف سکرٹری کے پی کے اور کمشنر ملا کنڈ کے بیانات حقا ئق کے بر عکس ہے۔شاہد احمد

اکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کے نا ئب صدرشاہد احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کا لج کے متعلق چیف سکرٹری کے پی کے اور کمشنر ملا کنڈ کے بیانات نہایت غیر ذمہ درانہ اور حقا ئق کے بر عکس ہے جس سے معلوم ہو تا ہے کہ بیوری کریسی یقینا تحریک انصاف اور خصو صا ً عمران خان وزیر اعظم پا کستان کی عوام دوست حکومت کو بد نام کرنے پر تلے ہوئے ہیں اس افیسر شاہی نے یہ تہیہ کر لیا ہے کہ کسی نہ کسی طرح ایسے حا لا ت پیدا کئے جا ئیں جو حکومت کے لئے چارج شیٹ بن جائے کمشنر ملا کنڈ اور چیف سکرٹری کے پی کے جو دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کا لج کے مو جودہ انتظا میہ کے حق میں بیا نا ت دیے ہیں جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کر تا ہوں کیونکہ مو جودہ سکول انتظا میہ کیری اور اس کے حوا ریوں نے لینگ لینڈ سکول کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا دیے ہیں۔سابقہ صوبائی حکومت اور سابقہ وفاقی حکومت کی طرف سے دیے گئے 19کروڑ روپے جو تعمیرا تی کاموں کے لئے دئیے گئے تھے۔بد قسمتی سے ابھی تک سکول میں ایک اینٹ تک نہیں رکھا گیا ہے کلا سیں خا لی، بسیں خراب، ملا زمین پریشان،طلباء کیری اور اس کے بی۔او۔ جی کے خلا ف سراپا احتجاج ہیں۔افسوس ناک بات یہ ہے ان حالات میں کمشنر ملا کنڈ اور چیف سکرٹری کے پی کے سکول کے بہتری اور کرپشن کے تحقیقات کے بجائے کرپٹ پرنسپل کے حق میں بیانات دینا اور بی۔او۔ جی کی جھوٹی تعریفیں کرنا سراسر نا انصا فی اور حقیقت کے منا فی ہے۔ اس سکول کو جان بوجھ کر ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج جو کہ ما ضی میں ہر سال تین تین ڈاکٹر ز انجینئرز، آرمی افیسر ز،لیکچرز،پروفیسراور دوسرے ایسے اسٹو ڈنٹس پیدا کئے تھے جو کہ ملکی اور غیر ملکی اداروں میں پا کستان کا نا م روشن کررہے ہیں اب کیری کی پرنسپل بننے کے بعد 2013سے لیکر اب تک ایک بھی ڈاکٹر اور انجینئر پیدا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔مس کیری کے پرنسپل بنے کے بعد سکول میں تعلیم کا معیار روز بروز گرتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سٹوڈنٹس سکول چھوڑ نے پر مجبور ہوگئے ہیں اس وقت کا لج میں اسٹو ڈنٹس کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ میرٹ کا یہ حا ل ہے کہ پرنسپل کیری نے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو ملا زمتیں دیکر میرٹ کی دھجیاں اُڑائی ہے۔ اُنہوں نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر ملا کنڈ اور چیف سکرٹری خیبر پختونخوا کے لینگ لینڈ سکول اور کالج کے متعلق غیر منا سب روئیے کا نوٹس لیکر سکول میں ہونے وا لی بدعنوانیوں اور کرپشن کی تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے سکول کو تباہ ہونے سے بچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں