198

ڈی پی او چترال نے کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانان اور پولیس ٹریفک اہلکاروں میں انعام واسنا د تقسیم

پریس ریلیز ڈی پی او چترال وسیم ریاض(PSP) کا جوانوں کی شکایات اور عرض ومعروض سننے کی خاطر اردلی روم کا انعقاد اور بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانان اور پولیس ٹریفک اہلکاروں میں انعام واسنا د تقسیم. تفصیلات کے مطابق ڈی پی اؤ چترال نے کمسن موٹر سائیکل چلانے والو ں ،ہیلمٹ کے بغیر سائیکل چلانے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا جس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ۔ لوکل پولیس نے مہم میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر ڈی پی اؤ چترال نے پولیس آفیسرز کو نقد انعامات اور اسناد تقسیم کئے اور مہم جاری رکھنے اور مزید کارکردگی دیکھانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔واضح رہے ڈی پی اؤ کے اس اقدام سے حادثا ت اور منشیات فروشی کا گرا ف کافی گر گیا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں