اپر چترال میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر وں کے طلباءکے لئے کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کرکے ایک احسن قدم اٹھائی ہے/اے اے سی معظم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے کہا ہے کہ صحت مند ذہن کے لئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے جس کے لئے کھیل اور جسمانی مشاعل بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور کھیلوں کے ذریعے نظم وضبط اور قوت برداشت کا مادہ پیدا ہوکر پروان چڑھتا ہے۔جمعرات کے روز اپر چترال ضلعے کے ہیڈکوارٹرز بونی کے مقام پر محکمہ تعلیم کے زیر سرپرستی انٹرا ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ محکمہ تعلیم نے اپر چترال میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر وں کے طلباءکے لئے کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کرکے ایک احسن قدم اٹھائی ہے جسے رنگا رنگ اور دلچسپ بنانے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں اپر ضلع چترال انتظامیہ بھر پور تعاون کرے گی۔ انہوںنے کھلاڑیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے آپ میں سپورٹس مین شپ سپرٹ پیدا کریں اور کھیل کود اور پڑہائی میں ایک توازن پیدا کریں تاکہ ان کی زندگی کامیابی سے ہمکنار ہوسکے۔ انہوںنے فٹ بال، کرکٹ اور دوسرے کھیلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email