216

چترال،تہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اجرتی قاتل عطاءالرحمن نے عدالت کے روبرو اقبال جرم کرلیا

چترال(نامہ نگار) تہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اجرتی قاتل عطاء الرحمن ولد غلام رحمت نے معزز عدالت کے روبرو اقبال جرم کر لیا۔
گذشتہ روز ڈی پی او چترال وسیم ریاض کی پریس کانفرنس کے بعد اجرتی قاتل کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تواس نے تمام رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے وقوعے میں ملوث تمام ملزموں کے کردار واضع کر دیئے۔
اجرتی قاتل نے عدالت میں واضع کیا کہ اس نے یہ قتل لڑکی کے گھروالوں کی ایماء پر پیسوں کے لیے کیے تھے۔
ملزم کا عدالت کے روبرو بیان پولیس کی بہترین تفتیش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چترال پولیس کے افیسران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چترال پولیس کبھی  بھی چترال کےعوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں