39

کور کمانڈر11کور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہرمحمود کی ہدایت پر چترال میوزیم میں شمسی توانائی کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔

چتراال /کور کمانڈر11کور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہرمحمود کی ہدایت پر چترال میوزیم میں شمسی توانائی کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔شمسی توانائی سسٹم اور اے سی انورٹرزپر مشتمل یہ منصوبہ اڑھائی ملین کی لاگت سے چترال سکاؤٹس کی زیرنگرانی تین ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا۔رواں سال جولائی کے مہینے میں کور کمانڈر11کور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہرمحمودنے منصوبے کی منظوری دیتے ہوے ہدایت جاری کی تھی کہ چترال میوزیم کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک سولر سسٹم جلد از جلد نصب کیا جائے۔جس پر چترال سکاؤٹس نے پاک فوج کے ٹیکنیشنز اور (ED)انرجی کمپنی کے تعاون سے منصوبے پر انتہائی مہارت اور سرعت سے عمل کیا۔ اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈئر معین الدین نے کہا کہ پاک آرمی اگر ایک طرف وطن عزیز کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے تن من کی قربانیاں دے رہی ہے۔تو دوسری طرف عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کوشاں ہے اور پاک آرمی ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر چترال کی عوام نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اس اقدام سے چترال میوزیم کو پروموٹ کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر اور بے پناہ محبت ہے اور عوام ہر محاذ پر پاک آرمی کے ساتھ کھڑی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email