208

جی او سی ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر سوات کے طلباءو طالبات کا ارندو سیکٹر (چترال)کا 2 روزہ دورہ

چترال (نامہ نگار)جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کی ہدایت پر سوات کے طلباءو طالبات کو ارندو سیکٹر (چترال)کا دورہ کرایا گیا ۔جہاں طلباءاور طالبات نے ان پھٹے بارود کی سرچ اور کلیئرنس کا مشاہدہ کیا ۔اس موقع پرانھیں آپریشن میں شامل تمام طریقہ کار کی وضاحت کی گئی اوربارودی مواد کو کھوجنے والے آلات کا طریقہ کار بھی سمجھایاگیا ۔علاوہ ازیںطلباءوطالبات نے پاک افغان سرحد ارندوکا دورہ کیا اوردروش ©،اپردیر اور تیمر گرہ میں بھی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ طلباءاور طالبات کو رائفل فائرنگ کی مشق بھی کرائی گئی ۔اس کاوش کو شرکاءنے بہت سراہا اور مختلف موضوعات پر دلچسپ تبادلہ خیال کیا۔طلباءنے کہا کہ ہم جی او سی ملاکنڈڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کے انتہائی مشکور ہیںکہ انھوں نے پاک فوج کے جوانوںکی کٹھن روٹین اورمادروطن کے لیے انتھک کوششوں کو قریب سے دیکھنے کا ہمیں ایسا موقع فراہم کیا جو زندگی میں کبھی کبھی ملتا ہے۔انھوںنے کہا کہ پاک آرمی کے جوان اگر ایک طرف وطن عزیز کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں تو دوسری طرف عوام کی فلاح و بہبود بالخصوص نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ ہمیں اپنی فورسز پر فخراور بے پناہ محبت ہے اورہم ہر محاذ پر پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک فوج کے بارے میں غلط فہمیوں کے ازالے اور مثبت تاثر کو قائم کرنے میں بھی یہ دورہ انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔اس موقع پر وفد میں شامل طالبات نے بھی بے پناہ مسرت اور تشکر کا اظہارکیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں