232

محکمہ جنگلات چترال کی کامیاب کاروائی،غیر قانونی طور پر دیار سلیپران سمگل کرنے کی کوشش ناکام

محکمہ جنگلات دروش ساؤتھ کے  فارسٹرزکی کامیاب  کاروائی کے نتیجے میں چترال سے دوسرے اضلاع غیر قانونی طور پر دیار سلیپران سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام  بنا دی گئی۔ گزشتہ رات عشریت کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران دیار سلیپر سے لدی ہوئی ٹرک کو پکڑا گیا جس کے ذریعے غیر قانونی طور پر عمارتی لکڑی سمگل کی جارہی تھی۔موقع پر ٹرک ڈرائیور اور سمگلر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں