214

124 جنگلی جانوروں کے شکار کے پرمٹ جاری کرنے کیلئے نیلامی مکمل

چار استور مارخور سمیت کل 124 جنگلی جانوروں کے شکار کے پرمٹ جاری کرنے کیلئے نیلامی مکمل ہوگئی۔ محکمہ جنگلی حیات گلگت بلتستان کے زیراہتمام ہونے والی اس نیلامی میں 4 استور مارخور میں سے ایک مارخور کی سب سے زیادہ قیمت 83ہزار 500 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ 20 بلیو شپ کی نیلامی ہوئی جس میں ایک بلیو شپ کی سب سے زیادہ قیمت 8 ہزار 900 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی اسطرح 100 آئی بیکس کے شکار کی نیلامی ہوئی جس میں سب سے زیادہ قیمت والے آئی بیکس کی 8 لاکھ پاکستانی روپے تک بولی لگی۔ محکمہ جنگلی حیات نے بلیو شپ اور آئی بیکس کے شکار کی نیلامی کا ریٹ ماضی کی نسبت بڑھنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کو ہمیشہ مقامی لوگوں نے جنگلی حیات کا تحفظ کرکے نہ صرف کامیاب بنایا ہے بلکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر گلگت بلتستان کے مثبت امیج کو روشناس کرایاہے۔ٹرافی ہنٹینگ سے مقامی طور پر جنگلی حیات کا تحفظ کرنے والے لوگوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے بلکہ ان کمیونٹی کنزرویشن ایریاز میں تعلیم اور صحت کیساتھ تحفظ جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کی حفاظت جیسے منصوبوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ فاریسٹ کمپلیکس جوٹیال میں ہونے والی اس تقریب میں چیف کنزویٹر نے سربراہی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں