204

چترال میں ماں اور بچے کا ہفتہ ،پیر کے روز آگہی واک سے شروع

چترال(نامہ نگار)چترال میں ماں اور بچے کا ہفتہ پیر کے روز آگہی واک سے شروع ہوا ۔ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی پارٹیوں کے قائدین ، سرکاری آفیسران ، سماجی تنظیمات کے نمایندگان اور محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نیشنل پروگرام آفیسر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ مادر اینڈ چائلڈ ویک کے دوران چترال میں 463ایل ایچ ڈبلیوز اور 22 لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز گھر گھر جاکر سیشن لیں گی ۔ اور حاملہ و زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق انہیں آگہی دین گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گھر گھر آگہی کا یہ سلسلہ 30 نومبر تک جارہی رہے گا ۔ اور بھر پور کوشش کی جائے گی ۔ کہ کوئی بھی حاملہ خاتون اور زچہ و بچہ ان معلومات و ہدایات سے محروم نہ رہے ۔ انہوں کہا ۔ کہ یہ ہفتہ ہمیشہ سے اچھے نتائج دیتا آرہا ہے ۔ کیونکہ ہماری پوری سٹاف اس سلسلے میں بھر پور تیاری کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں