231

گورنمنٹ گرلزہائی سکول آوی اپرچترال کے ذکریا جنم ولدفرمان خان پینٹنگ کے مقابلے میں خیبرپختونخو امیں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ضلع اپرچترال کانام روشن کیا

چترال(ڈیلی چترال نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)کے زیر اہتمام گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے سرکاری اورپرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات کے مابین کرپشن و بدعنوانی سے آگاہی اور اسکے سدباب کے موضوع پر پینٹنگ اوردیگر مقابلوں کاصوبائی سطح پر انعقاد کیا گیا
جس میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول آوی اپرچترال کے ذکریا جنم ولدفرمان خان پینٹنگ کے مقابلے میں خیبرپختونخو امیں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ضلع اپرچترال کانام روشن کیاہے۔اس پروگرام میں صوبہ بھرسے معاشرتی بدعنوانی کے ملک و قوم پر اثر اندا ز ہونیوالے عوامل اور انکے اثرات کے موضوع پہ طلباء و طالبات نے رنگ برنگے کلرز اور واٹر پینٹ کا استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی کیخلاف اپنے جذبات کا بھرپور انداز میں اظہار کیا جبکہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ان معصوم طلباء و طالبات کی جانب سے معاشرتی برائیوں کی رنگین بوسٹرز کی صورت میں نشاندہی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں