233

نادراافس گرم چشمہ چترال کوبحال رکھاجائے/سابق ایم پی اے سلیم خان

چترال(نامہ نگار)سابق ایم پی اے وضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ سب تحصیل لٹکوہ گرم چشمہ میں گذشتہ حکومت کی کوششوں سے نادراکاسب افس کھولاگیاتھا۔جوکم وبیش 50ہزارآبادی کے لوگوں کے ضروریات کوپوراکررہاتھا اب سننے میں آرہاہے ہے کہ موجودہ انصاف کی حکومت ضلع چترال کے پسماندہ علاقہ گرم چشمہ سے نادراآفس کومکمل بندکرنے کاحکم دیاہے ایک طرف حکومت دعویٰ کرتاہے کہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کوترجیح دیکران کے ضروریات کوپوراکرے گاجبکہ دوسری طرف گذشتہ حکومتوں کے منظورکردہ منصوبوں کوبھی بندکرتاہے۔یہ کیساانصاف ہے۔حالانکہ نادراآفس گرم چشمہ میں ٹارگٹ سے زیادہ ہرماہ شناختی کارڈبنوایاجارہاتھااوردفتربھی مفت میں فراہم کیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ میں عوامی گرچشمہ چترال کی ترجمانی کرتے ہوئے چیئرمین نادرا،وفاقی وزیرداخلہ اورڈی جی نادراخیبرپختونخوا سے اپیل کرتاہوں کہ نادراآفس گرم چشمہ کوفوری طورپرعوام لٹکوہ کے لئے کھولاجائے اورایک مستقیل دفترکی حیثیت سے کھولاجائے تاکہ غریب عوام اپنے گھر کے قریب سے شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔بصورت دیگرعوام گرچشمہ اپناحق حاصل کرنے کے لئے عوامی احتجاج کوجاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں