436

محمد حیات شاہ اے ڈی سی اور فدا الکریم سٹلمنٹ افیسر چترال مقرر

چترال /اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خیبرپختو خوا کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محمد حیات شاہ(پی ایم ایس18) کو اے ڈی سی چترال اورگریڈ 17 پراونشل مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) کے افسر فدا الکریم کو چترال کا نیا سٹلمنٹ افسر مقرر کیا گیا ہے۔
محمد حیات شاہ کے پاس اس وقت لوئرچترال میں،فنانس افیسر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) اور فنانس افیسر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں کوچترال ایڈینشل کمشنر مقرر گیا ہے۔
گذشتہ ماہ ڈپٹی سیکرٹری کی حیثیت سے سید مظہر علی شاہ کو محکمہ داخلہ پشاور منتقل کرنے کے بعد سیٹلمنٹ آفیسر چترال کاعہدہ خالی ہوچکا تھا۔
فدالکریم فی الحال اسسٹنٹ کمشنر الپوری شانگلہ کے عہدے پر تعینات ہے۔ اس سے قبل انہوں نے جنوری 2018 تک ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر (ڈی ڈی ایم او) چترال کی حیثیت سے کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں