204

خیبر پختونخوا میں ڈبل روٹی کی فروخت پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام کو کم قیمت پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم بٹ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران وزیر خوراک نے ڈبل روٹی کی فروخت پر پابندی اور سنگل روٹی کی قیمت 10 روپے اور وزن 130 گرام بر قرار رکھنے کے احکامات جاری کیے۔بعد ازاں وزیر خوراک نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے وفد کو فلور ملوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے آٹے کی وافر مقدار کی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں