270

محسنِِ چترال ریٹائرڈ جنر ل پرویز مشرف کی جگہ ہمیں پھانسی دی جائے ۔اپر چترال میں پرویز مشرف کے دیوانے

چترال(ذکرمحمدزخمی)لوئیر چترال کی طرح اپر چترال کے عوام میں بھی محسنِ چترال پرویز مشرف کی پھانسی کے حکم پر شدید اضطراب پائی جاتی ہے ۔ اس سلسلے رابطہ کر کے علاقے میں پرویز مشرف کے دیوانے ان کی جگہ خود کو پھانسی پر چڑنے کے لیے پیش کی ہیں اِن کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نہ صرف چترال کے محسن ہیں بلکہ پاکستان کے فخر ہیں۔آپ پاکستان کے ساتھ ساتھ چترال کی اہمیت کو ہر وقت عالمی دنیا میں بہترین انداز میں اجاگر کرتے رہے ۔آج ان پر بُرا وقت ہے ان کی صحت خراب ہے اور ساتھ ہی انہیں ذہنی اذیت دی جا رہی ہے ۔اس سلسلے ہم اپنے آپ کو محسنِ چترال ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی جگہ پھانسی کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ یہ کوئی جذباتی فیصلہ ہر گز نہیں بلکہ پرویز مشرف کے ساتھ دلی لگاو اور محبت کا نتیجہ ہے وقت انے پر ہم ثابت کردینگے کہ ہم پرویز مشرف کے سچے دیوانے ہیں۔پرویز مشرف کی محبت میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں بونی کے غلام ربانی،اشرف عالم تاج، یارخون کے میر بیاض، کوشٹ کے صوبیدار (ر) محمد نظار اور کشم کے محمد یونس شامل ہیں۔ ساتھ بونی کے سابق خاتون کونسلر حصول بیگم اپنی ٹیلفونک رابطے کے ذریعے سابق صدر پرویز مشرف کو چترال کی حقیقی محسن قرار دیتے ہوئے پھانسی کے فیصلے پر شدیدغم وغصے کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے لیے ان کے ایک جان کیا سو جان بھی ہوتے تو قربان کرنے کو تیار ہے ۔اللہ پرویز مشرف کو ہر پریشانی سے دور رکھے ان کے بدلے ہمارے جان حاضر ہے ۔ ان کا افسوس تھا کہ پرویز مشرف جب اقتدار میں تھے توہزاروں جان دینے کے دعویدار تھے لیکن آج جب ان پر بری وقت اں پہنچی تو چوہوں کی طرح بِلوں میں گھس گئے ہیں۔ اس لیے ان پر افسوس ہوتی ہے ۔بونی کے سنئیر ٹرانسپورٹر شیر ولی استاد بھی اس سلسلے کسی سے پیچھے نہیں۔ جذباتی انداز میں ان کا کہنا تھا کہ میں پرویز مشرف ی جگہ پھانسی پر چڑنے کو اپنے لیے فخر تصور کرونگا۔ کیونکہ پرویز مشرف ہی واحد حکمران ہے جو چترال کو ترقی اور عزت دی آج انہیں بھولنا احسان فراموشی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں