176

انسانی حقوق تنظیم کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کا چائلڈ پروٹیکشن یونٹ چترال کے خاتمے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

چترال / انسانی حقوق تنظیم کے صدر نیاز اےنیازی ایڈووکیٹ نے محکمہ سوشل ویلفیئر چترال سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے خاتمے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اس کی بحالی ک مطالبہ کیا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ سی پی یو کے اہلکاروں نے گزشتہ کئی سالوں سے چترال میں بچوں کے حقوق کے سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دی تھی مگر پی ٹی آئی حکومت کی اس اقدام سے ایک خلا پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یونٹ کے نہ ہونے سے اب ستم رسیدہ بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جس کے نتیجے میں بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں