226

چترال کے معروف ماہر تعلیم اور سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر قاضی محبوب الٰہی مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کے معروف ماہر تعلیم اور سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر قاضی محبوب الٰہی مختصر علالت کے بعد بدھ کے روز 81سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ انہیں جمعرات کے روز چترال شہر کے نواحی گاﺅں سین لشٹ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کے سوگواروں میں بیٹے محبوب سبحانی، ابوبکر، محبوب الحق، مسعود الحق، فرید ا لحق، اکرام الحق، منظور الٰہی اور رضوان الٰہی شا مل ہیں۔ وہ سابق ڈی سی حسین احمد کے چچا زاد بھائی اور جماعت اسلامی کے رہنما نثار احمد شاہنوی کے چچا تھے۔وہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءاللہ اور فارن آفس کے اکاونٹس افیسر مطیع اللہ کے ماموں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں