297

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکی افراد کے بھی عمرہ ادائیگی پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی

ریاض / کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکی افراد کے بھی عمرہ ادائیگی پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔عمرہ کی ادائیگی بند ہونے کی وجہ سے خانہ کعبہ کی موجودہ صورت حال سامنےآگئی۔کرونا وائرس کی وجہ سے مطاف اور باب جبرائل کو بند کردیا گیا ہے۔خانہ کعبہ سے ملحق صحن میں بھی طواف کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی جذباتی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ایسا ہم نے پہلی بار دیکھا ہے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین دعا کی کہ یااللہ ہمیں گناہوں کی معافی دیدے اور ہمیں مختلف موذی امراض سے بچا۔گزشتہ دنوں مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد سعودی عرب نے متاثرہ ملکوں کے عمرہ زائرین پرمکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ میں داخلے پرپابندی عائد کردی تھی جس کے بعد ہزاروں افراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اب سعودی عرب نے مقامی افراد کے بھی عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اندرونِ ملک مقیم سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کے عمرہ کرنے پرعارضی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں