234

ٹیلی نار موبائل فون کمپنی کی گزشتہ کئی سالوں سے چترال میں انتہائی ناقص سروس سے تنگ صارفین نے جمعہ کے روز اتالیق چوک چترال میں ایک احتجاجی جلسہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) ٹیلی نار موبائل فون کمپنی کی گزشتہ کئی سالوں سے چترال میں انتہائی ناقص سروس سے تنگ صارفین نے جمعہ کے روز اتالیق چوک چترال میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس سے معروف عالم دین اور شاہی بازار مسجد کے خطیب مولانا اسرار الدین الہلال، جماعت اسلامی یوتھ کے صدر وجیہ الدین، تجار یونین کے صدر شبیر احمد خان، پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری امین الرحمن، ڈرائیورز یونین کے صدر صابر احمد نے خطاب کیا۔ انہوں نے بار بار توجہ دلانے کے باجود سروس کی معیارمیں بہتری نہ لانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں 92فیصد سے ذیادہ موبائل فون کے صارفین ٹیلی نار استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود سروس کو بہتر کرنے کی طرف توجہ نہ دینے ہزاروں صارفین کے ساتھ مذاق ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی نار کمپنی نے اپنی سروس کو بہتر بنانے کی بجائے ناقص سروس کی نشاندہی کرنے والے چترا ل کے ایک سینئر صحافی سیف الرحمن عزیز کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرنے پر ٹیلی نار کمپنی کی مذمت کی۔ انہوں نے ٹیلی نار کمپنی کو سروس کی بہتری کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ اگر سروس کو بہتر نہ بنایا گیا تو اس کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں