289

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو چار سو کے قریب مسافر لواری ٹنل میں گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہو گئے /اے این اے مولاناعبدالاکبرچترالی

چترال (نامہ نگار ) جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو چار سو کے قریب مسافر لواری ٹنل میں گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہو گئے جن کو ڈپٹی کمشنر لویر چترال کے حکم پر روکے گئے تھے اور وہاں سے واپس جانے کا کہا جارہا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلع کےباہر سے آ نے والوں کو روکنے کا فیصلہ کر تے ہوئے گاڑیوں کو ٹنل سے ہی واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔ چترال سے قومی اسمبلی ٹرک مولانا عبد الاکبر چترالی نے بتایا کہ انہیں رات 2 بجے روکے گئے مسافر وں کا کال آ نا شروع ہوا جس پر وہ ڈی سی سمیت دیگر افسران سے رابطہ کرنے کی بےسود کوشش کر رہے اور صبح 8بجے تک اس ٹھٹہر تی سردی میں وہاغ رہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل پہنچنے تک ان کو اس بندش کے بارے میں معلوم نہ تھا جبکہ انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ ان کو پشاور میں اڈے سے ہی واپس کردیتی تو انہوں اس تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں