610

کرونا وائرس سے اپنے کسٹمرز کو محفوظ بنانے کے لئے خیبر بنک چترال مین برانچ نے بہتریں انتظامات کیا ہے/منیجرشیرزمان

شہروں کے لاک ڈاؤن اور بندش کے دوران کسٹمرز کو بلا تعطل بینکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں
چترال(ڈیلی چترال نیوز) بینکنگ کے دوران کرونا وائرس سے اپنے کسٹمرز کو محفوظ بنانے کے لئے خیبر بنک چترال مین برانچ نے بہتریں انتظامات کیا ہے.پیر کے روزخیبر بنک مین برانج اتالیق بازار کے منیجر شیر زمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ sop کے مطابق بینکنگ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔حکومتی ہدایات کے مطابق ATM صارفین کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے سنیٹائیزر کا انتظام کیا گیا ہے اور سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے.تاکہ ہمارے مغزز صارفیں موزی وائیرس سے محفوظ رہ کر بنک میں اپنا کام کر سکین انہوں نے کہا کہ ہمارے معزز کسٹمرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے شہروں کے لاک ڈاؤن اور بندش کے دوران کسٹمرز کو بلا تعطل بینکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ خیبربینک آف چترال اس مشکل وقت میں بینکاری صنعت سماجی طور پر ذمہ دارانہ بینکاری خدمات فراہم کرکے اپنے کسٹمرز کو ہر ممکن طریقے سے سہولتیں مہیا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بینک اے ٹی ایم کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنائیں گے اور ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے انہیں فعال رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں