525

احمد شہزاد کو چترال انتظامیہ نے لواری ٹنل سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی

چترال انتظامیہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین احمد شہزاد کو ضلع میں داخل ہونے سے روک دیا۔ کرکٹر کو کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اجازت نہیں دی گئی۔کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود کے مطابق چترال فی الحال کورونا فری ضلع ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا رسک نہیں لیا جاسکتا جس کی وجہ سے دوسرے اضلاع کے لوگوں کو وہاں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔کمشنر نے تصدیق کی کہ احمد شہزاد اور ان کی فیملی کو لواری ٹنل کے مقام سے واپس کردیا گیا ہے۔مایہ ناز بلے باز نے ملک کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کیا اور اپر دیر بھی اس سلسلے میں گئے تھے جس کے بعد انہوں نے چترال جانے کا فیصلہ کیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔ احمد شہزاد نے واپسی پر لواری ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کی رہائش گاہ پر کچھ دیر کے لئے قیام کیا اور پھر واپس چلے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email